Urdu Essay Khelo Ki Ahmiyat (FULL - 2025)

کھیل اور تعلیم دونوں ایک دوسرے کے تکمیلی ہیں۔ اگر طالب علم صرف پڑھائی کرے تو بور اور تھکاوٹ محسوس کرے گا۔ کھیل پڑھائی میں تازگی اور دلچسپی پیدا کرتے ہیں۔ بہت سے اسکولوں میں کھیلوں کو نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کھیل ذہنی تناؤ کو کم کرتے ہیں، دماغی صلاحیتوں کو بڑھاتے ہیں اور توجہ مرکوز کرنے کی قوت عطا کرتے ہیں۔ شطرنج جیسے کھیل ذہانت کو پروان چڑھاتے ہیں۔ Urdu Essay Khelo Ki Ahmiyat

اسلام میں تندرستی کے لیے کھیلوں کی اجازت ہے، بشرطیکہ وہ وقت ضائع کرنے، نمازوں میں سستی یا تکلیف دہ نہ ہوں۔ نبی کریم ﷺ نے اپنی بیوی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ دوڑ لگانے، اور صحابہ کرام کو تیر اندازی، گھڑ سواری اور کشتی لڑنے کی ترغیب دی۔ Urdu Essay Khelo Ki Ahmiyat